حکومت نے قومی سلامتی کے مشیرکا عہدہ ختم کردیا ہے اور اب بھارت کے ساتھ قومی سلامتی کی سطح کے معاملات کے لیے دیگر سفارتی ذرائع کا استعمال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر قومی سلامتی کے ساتھ 27 رکنی افسران کی ٹیم کام کر رہی تھی جس کو اب دیگر محکموں میں منتقل کیا جائے گا۔ حکومت ناصر جنجوعہ کے عہدے پر کوئی نئی تعیناتی نہیں کر رہی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا تھا جو گزشتہ برس ن لیگ کی مدت حکومت ختم ہونے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ان کے بعد مشیر قومی سلامتی کا عہدہ خالی تھا۔