پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبو ل نے کہاہے کہ اے پی سی میں حکومت گرانے کا فیصلہ ہوجائیگا ، یہ حکومت 2020تک قائم نہیں رہے گی بلکہ نیا وزیراعظم آئے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاہے کہ چیئرمین نیب نے سیاستدانوں کوچورکہہ دیاہے ،کیاچیئر مین نیب کو یہ بات کہنے کااختیار ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو یہ کہنا زیب نہیں دیتا کہ ریفرنس تیار ہے ، چیئرمین نیب نے جو گفتگو کی ، وہ عمران خان کی زبان لگ رہی ہے ،کیا چیئر مین نیب کوسیاسی گفتگو کرنے کا اختیار ہے ؟چیئرمین نیب نے شہباز شریف کے باہر جانے سے متعلق باتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران ملک کے کمزور ترین وزیر اعظم ہیں، ہمارا یہ نعرہ ہے کہ ملک کوبچاﺅاو ر غریب کوبھی بچاﺅ۔ان کاکہناتھا کہ لوگ سڑکوں پر آئیں گے اور سول نافرنی ہوگی،اے پی سی میں حکومت گرانے کا فیصلہ ہوجائیگا ، یہ حکومت 2020تک قائم نہیں رہے گی بلکہ نیا وزیراعظم آئے گا۔