پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں گداگروں کے خلاف مہم پر کہا ہے کہ اگر واقعی مہم چلانی ہے کہ اس کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم جاری ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جارہا ہے۔
Yeh ghurbat nahi ghareeb mitao hakoomat hai. Agar wakay hi professional beggars ko arrest karna hai tau Wazeer-e-Azam Select say shuru kar lay… https://t.co/I3BHwKAcMm
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 21, 2019
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے ، اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا مقصد ہے تو اس مہم کا آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس ضمن میں ٹوئٹر پر اسلام آباد میں بھکاریوں کی گرفتاریوں کی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔