سندھ ہائیکورٹ نے تقرری کو وفاق کا اختیارقراردیا تھا۔فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ نے تقرری کو وفاق کا اختیارقراردیا تھا۔فائل فوٹو

مشیر خزانہ اور گورنراسٹیٹ بینک کی تقرری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی تقرری کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد کو عوامی عہدہ دینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے حقائق کا جائزہ نہیں لیا، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اوررضا باقر کی تقرری کو وفاق کا اختیارقراردیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد کوعوامی عہدہ دینا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ اور رضا باقرکی تقرری کو کالعدم قراردیا جائے۔