میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

کرپٹ لوگوں کوعمران خان پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا۔فردوش عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے کہاہے کہ معاشی محاذ پر عمران خان اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں، بہت جلد عوام معاشی مشکلات سے نجات حاصل کرلے گی۔

تفصیلات کے مطابق فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کوعمران خان پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا، کہاں عمران خان اور کہاں یہ تخت لاہور کے قیدی ہیں،شخصیت پرستی کی سیاست کا خاتمہ ہوگیاہے ، اب عوام اور ان کے حقوق کی سیاست ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ کل مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ معاشی روڈ میپ پیش کریں گے، بہت جلد عوام معاشی مشکلات سے نجات حاصل کرلے گی ، معاشی محاذ پرعمران خان اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر تنقید کرنیوالوں کو آئینے میں چہرہ دیکھ کر احساس ہوگا۔