آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں سماجی شعبوں کے لیے زیادہ فنڈز میسر آئیں گے۔فائل فوٹو
آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں سماجی شعبوں کے لیے زیادہ فنڈز میسر آئیں گے۔فائل فوٹو

پاکستان پر قرضوں کا دباؤ کم ہو جائے گا۔آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات چاہتے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان پر قرضوں کا دباؤ کم ہو جائے گا۔

آن لائن میڈیا بریفنگ کے دوران جیری رائس کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا۔ انھوں نے پاکستان میں معاشی اصلاحات پر زور دیا۔

جیری رائس نے امید ظاہر کی کہ چھ ارب ڈالر قرضے کا پروگرام طے پانے سے پاکستان میں اقتصادی ترقی بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد پاکستان کے مالی معاملات کی بہتری، قرضوں میں کمی اور پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے، امید ہے کہ پروگرام سے سماجی شعبے پر زیادہ اخراجات ممکن ہو سکیں گے، انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل کی بہتری ممکن ہوگی۔

جیری رائس کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں سماجی شعبوں کے لیے زیادہ فنڈز میسر آئیں گے۔