وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون کر کے دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ڈاکٹرمحمد فیصل کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مبارکباد دی تھی جس پر نریندر مودی نے بھی تشکر کا اظہار کیا تھا۔