پاکستان نے چین کے نائب صدر کو سب سے بڑے سول اعزاز سے نواز دیا۔
چین کے نائب صدر وانگ شی شان کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ’ نشان پاکستان‘ دینے کی تقریب کا انعقاد ایوان صدر اسلام آباد میں کیا گیا ۔
تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، وزیراعظم کے مشیر و معاونین خصوصی،غیرملکی سفیروں اوراعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔
صدر مملکت نے چین کے نائب صدر کو تقریب کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان پاکستان سے نوازا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos