لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔فائل فوٹو

رمضان شوگر مل کیس۔حمزہ شہباز کاعدم اعتماد۔بینچ ٹوٹ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل کیس کی سماعت کرنے والے بنچ پر اظہار عدم اعتماد کر دیاجس پر لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی اورفائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میںرمضان شوگرملزکیس کی سماعت ہوئی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

حمزہ شہبازنے روسٹرم پرآکرموقف اختیار کیاکہ کچھ کہناچاہتاہوں اگرعدالت اجازت دے ،حمزہ شہباز نے 2 رکنی بنچ پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے نہیں ڈرتا،عدالت کااحترام کرتاہوں، میری بچی کی سرجری ہوئی،3 ہفتے کیلیے بیرون ملک گیا،مشرف دورمیں ہرطرح کااحتساب برداشت کیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہاکہمیرے تحفظات ہیں،ادب سے کہتاہوں مجھے بنچ پراطمینان نہیں،لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی اورفائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادی گئی ،حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی گئی ،رہنما(ن)لیگ حمزہ شہبازلاہورہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔