مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ ملک اس وقت بحران کا شکارہے ، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت غیروں کے ہاتھوں بیچ دی، کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس گیا توخود کشی کرلوں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ ملک اس وقت بحران کا شکارہے ، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت غیروں کے ہاتھو ں بیچ دی، کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس گیا توخود کشی کرلوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کواقتدار کی ہوس نہیں ،نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، نواز شریف اس وقت آئین کی بالادستی اور ووٹ کوعزت دو کی سزا کاٹ کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فاٹا میں انگریزوں کا نظام ختم کرنے کی کوشش کی ، نواز شریف کے ارادے پاکستان کے دفاع کی طرح ناقابل تسخیر ہیں، دوران قید نواز شریف کی بیوی انتقال کرگئی لیکن ان کے استقلال میں دراڑ نہیں آئی ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا ، ہم مسلح افواج کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔