مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔
مریم نوازنے کہا ہے کہ دارالحکومت کو چارماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کے لیے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئیرنائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی ہے، ٹوئٹر پر اظہارخیال کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اورپی ٹی وی پر حملہ کرکے وفاقی دارالحکومت کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کے لیے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا۔
مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ وہ ڈرتا ہے، چور دروازے سے آیا ہے، 10 ماہ میں ووٹ چوروں کا یہ حال ہوگیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ججزکیخلاف ریفرنس،مریم نوازمیدان میں آ گئیں
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ججز کو ایک ایک ہٹایا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر مریم نواز میدان میں آ گئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا میں اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حکومتی احکامات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے والے ججز کو ایک ایک کر کے ہٹایا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایمانداری اور دیانتداری کو جرم ٹھہرانا شرمناک ہے۔ باکردار اور شفاف شہرت کے حامل جج صاحبان پر سوچی سمجھی سازش کے تحت جعلی حکومت کے حملوں کی مسلم لیگ ن بھرپور مزاحمت کرے گی۔