پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر راولاکوٹ سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں منڈھار کی رہائشی خاتون سفینہ بی بی زخمی ہوگئی، سفینہ بی بی کو طبی امداد کے لیے قریبی صحت مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فورسز کی جانب سے پاک فوج سے درخواست کی گئی تھی کہ لائن آف کنٹرول پر آرٹلری کا فائر روک دیا جائے لیکن چند روز بعد ہی بھارتی فورسز نے اپنی ڈگر پر واپس آکر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سول آبادیوں کونشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔