چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔فائل فوٹو
چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔فائل فوٹو

فواد چوہدری کے قمری کلینڈرکیلیے شریعت کونہیں چھوڑا جاسکتا۔مفتی پوپلزئی

پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا ہے کہ ملک میں دو عیدیں ہونے پر مجھے بھی دکھ ہوتاہے ، فواد چوہدری کے قمری کلینڈرکیلیے شریعت کا اصول نہیں چھوڑا جاسکتا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتا،احادیث کی کتابوں میں 29 مقامات پرچاند دیکھ کرعید کرنے کا ذکرآیا ہے تواب قمری کیلنڈر کے لیے شریعت کے اصولوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کیا کریں، بد زبانی سے ان کی اپنی ہی ذات پر فرق پڑتا ہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے سے متعلق سوال پرمفتی پوپلزئی نے کہا کہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتا، سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویزدی ہیں،ان سے نا اتفاقی دور نہ ہو تو بات کی جائے ۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں دو عیدوں سے مجھے بھی دکھ ہوتا ہے، ہمارے پاس شریعت کا اصول موجود ہے جس کے تحت اس بے اتفاقی کوختم کیا جاسکتا ہے۔