نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت کو سابق وزیر اعظم کے معائنے کی درخواست دے دی۔
ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کی سنگینی کے پیش نظر معائنے کی اجازت حاصل کرنے کیلیے پنجاب حکومت کو درخواست دی ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سنگین بیماری کے پیش نظر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مستقل میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب سے درخواست کی ہے کہ معائنے کیلیے ملنے کی اجازت دی جائے۔