دسمبر تک بی آرٹی کے کمرشل پلازے اور ڈپوز مکمل ہوجائیں گے،فائل فوٹو
دسمبر تک بی آرٹی کے کمرشل پلازے اور ڈپوز مکمل ہوجائیں گے،فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے وزیر نے رویت ہلال کے معاملے میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے رویت ہلال کے معاملے میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مفتی منیب الرحمن کو ہٹا کر شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن کو ہٹا کر آرام دیا جائے اور فواد چوہدری کی ٹیم کو موقع دینا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سے باہر نکلے، یہ نیا پاکستان ہے اب یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے،مرکزکو اس حوالے سے تجویز دیں گے۔