میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

ججز کیخلاف ریفرنس۔بھٹو کے دیے ہوئے آئین سے ہی راستہ نکالا ہے۔فردوس عاشق

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی آئین و قانون سے بالا تر کام کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا ، 2 معزز ججز سے متعلق شکایات آئی تھیں جو سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی گئی ہیں، ہم نے بھٹو کے دیے ہوئے آئین سے ہی یہ راستہ نکالا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کو سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کے بارے میں آگاہ کیاگیا

انہوں نے کہا کہ یکساں انصاف کی فراہمی کامینڈیٹ لے کر اقتدارمیں آئے ، گلے سڑے سسٹم سے نجات دلانے کیلیے اقتدار میں آئے ہیں، کوئی بھی آئین و قانون سے بالا تر کام کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا ۔

2 معزز ججز سے متعلق شکایات آئی تھیں جو سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی گئی ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل نیوٹرل فورم ہے،ہم نے آئینی حدود سے باہر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کا ہر شہری قانون کے تابع ہے، عدلیہ کی شکایات کو عدلیہ ہی دیکھے گی، ہم نے بھٹو کے دیے ہوئے آئین سے ہی یہ راستہ نکالا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسٹس ریکوری یونٹ نے تصدیق کے بعد شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائی ہیں۔