وفاقی وزیر مواصلات، پوسٹل سروسزمراد سعید کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم پرکوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔ بیرون ملک سے آنے والی رقوم گھر تک پہنچائیں گے۔ بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم مفت وصول کی جا سکیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہتراور قانونی راستہ دے رہے ہیں۔ عوام کو سہولت دیں گے تو محصولات زر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے چھوٹے کاروباری حضرات کو ترجیح دیں گے۔ ہمارے 90 فیصد ریسٹ ہائوسز بک ہو گئے ہیں، ہم ای کامرس سے 900کاروباری شعبوں میں حصے دار بن گئے ہیں۔اس قدم سے پاکستان کی ترسیلات زر میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ہمیں بدلہ اور حوالہ سے بھی نجات ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 ہزار جگہوں پر پاکستان پوسٹل سروس موجود ہیں۔ 27 ہزار جگہوں پرنیشنل بینک کی سہولت موجود ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جلد بیرون ملک سے آنے والی رقوم کو عوام کے گھر تک پہنچائیں گے، پاکستان پوسٹ 500 روپے سے 50 ہزار تک گھر پہنچاتا ہے، پاکستان پوسٹ سے ایک دن کے اندر اندر بھی چیزیں بھیجی جا سکتی ہیں۔ برآمدکنندگان کو سہولت سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ سے پھل اور میوہ جات بھی برآمد کیے جا سکیں گے،برآمدات پرسستی چیزیں خریدنے کیلیے سبسڈی کارڈ دیا جائے گا۔ ادارے کو کو ایسا بنائیں گے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرے۔