صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

چاندکی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر ہونا چاہیے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خیبر پختونخوا میں چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ نامناسب ہے اس فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

پاکستان میں رواں سال بھی دو عیدوں کا تنازع حل نہ ہوسکا، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے اور آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا  جس کے بعد خیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

پشاور سمیت دوسرے شہروں میں آج نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائرکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب پر جھوٹا مقدمہ بننا چاہئے، چاند کی رویت کے حوالے سے گمراہ کن باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ نامناسب ہے، اس فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، دنیا میں ایسے لگا جیسے جھوٹ کوسرکاری سرپرستی حاصل ہے، حکومت کبھی مسلک اور مقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتی، جو جہاں چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں، گزشتہ روز چاند کا نظرآنا ممکن ہی نہیں تھا، مذہبی تہوار کی بنیاد بھی جھوٹ پر رکھ دی گئی ہے، جہالت کاعلاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری کیلنڈر جاری کیاگیا تھا جس کے مطابق 5 جون بروز بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم رواں سال بھی پاکستانیوں کی پورے ملک میں ایک عید منانے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔