یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو

شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل منائی جائے گی

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آگیاہے لہذا ملک بھر میں کل5جون بروز بدھ عید الفطر منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں جید علماءکرام سمیت محکمہ موسمیات ، پاک نیوی اور انتظامی افسران نے شرکت کی ۔ چاند کے لئے موصول ہونےوالی شہادتوں کے بعد مفتی منیب الرحمن  چاندنظر آنے کا اعلان کیا گیا ۔

مفتی منیب نےے کہا کہ  چاند نظر آنے کی  شہادتیں فیصل آباد ، کشمور ، لاہور، رحیم یار خان سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں،جیکب آباد اور دیگر مقامات پر بھی چاند دیکھا گیا۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں وصول کی گئیں۔

مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کی جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنی تمام تر کاوش کے باوجود ملک میں ایک دن عیدالفطر منانے پر اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکے جس کی وجہ سے امسال بھی ملک میں دو عیدیں منائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں صرف 28 روزوں کے بعد عید کر دی گئی، جگہ جگہ نماز کے اجتماعات ادا کئے گئے،صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر اعلان بھی کیا گیا، پشاور میں عید گاہ چارسدہ روڈ اور مسجد مہابت خان میں بڑے اجتماع ہوئے، گورنر اور وزیراعلیٰ نے بھی فرض ادا کرلیا۔پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی گئی، ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، شمالی وزیرستان سمیت قبائلی اضلاع میں بھی عید کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا ۔