احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی خان نے عدالت اور نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم جاری کیا
احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی خان نے عدالت اور نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم جاری کیا

نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے۔ذاتی معالج

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی زندگی خطرے میں ہے،گزشتہ رات طبیعت میں خرابی ایک انتباہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ڈاکٹرعدنان نے انکشاف کیا کہ صبح تقریبا4 بجے نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا،انہیں اپنا دم گھٹنا ہوا محسوس ہونے لگا،نواز شریف نے گارڈز سے سیل کا دروازہ کھولنے کی درخواست کی ۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اور ان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں اسپرے دیا جس کے بعد سے ان کی طبیعت میں بہتری ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈاکٹر عدنان کے ٹویٹ کے جواب میں کہا ہے حکومت انہیں اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی و سیاسی مقدموں میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ لاحق ہے ایسے میں جو بیٹی کو ملنے کی اجازت نہ دیں ان سے بڑا ظالم کون ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ظلم، نفرت اور انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ دنوں کو الٹتا پھیرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے۔