پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہآج پارلیمنٹ میں نالائق حکومت نےملکی معاشی خودمختاری کوداؤ پرلگاتے ہوئے آئی ایم ایف کا ڈکٹیٹڈ بجٹ پیش کیا ہے،آج آئی ایم ایف نےملکی معیشت کاجنازہ نکالا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی بجٹ پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی ہونے جا رہی ہیں،آئی ایم ایف کےبجٹ میں نہ روزگار ہے،نہ کاروباراورنہ ہی تجارت،بجٹ میں ملکی معیشت کو صرف تباہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں 50لاکھ گھروں کے لیے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیاگیا،دوسری طرف ٹیکس چوروں کوبجٹ میں جائیداداورگاڑیاں خریدنےکی کھلی چھٹی دی گئی,یہ آئی ایم ایف کا ڈکٹیٹ کیا ہوا بجٹ ہے,آئی ایم ایف کے دیے گئے بجٹ نے ملکی معیشت کو داؤ پر لگایا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک پر مہنگائی کا سونامی مسلط کیا ہے،عمران صاحب ایمنسٹی اسکیم کےلیےترلےاورمنتیں کرتے تھے، آئی ایم ایف کےبجٹ میں نہ روزگار،نہ کاروبار اور نہ تجارت،ملکی معیشت صرف تباہ،اس بجٹ کے بعد عوام کی چیخیں نکلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف جمعہ کو پارلیمنٹ میں بجٹ پر بات کریں گے۔