تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو
تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیے

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات 18 دن کے لیے ملتوی کردیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پرالیکشن ملتوی کردیے، قبائلی اضلاع میں ہونے والے یہ انتخابات 18 دنوں کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات پہلے 2 جولائی کو شیڈول تھے جو اب 20 جولائی کو ہوں گے۔

واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے انتخابات 20 روز تک ملتوی کرنے کے لیے درخواست کی تھی اورانتخابات ملتوی کرنے کی 6 وجوہات بیان کی گئی تھیں۔