حکومتی کمیشن کے سامنے جانے کے لیے تیار ہوں ،حقائق سامنے رکھوں گا۔فائل فوٹو
حکومتی کمیشن کے سامنے جانے کے لیے تیار ہوں ،حقائق سامنے رکھوں گا۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کی ذہنی کیفیت کی جانچ کیلیے کمیشن بنایا جائے۔شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ذہنی کیفیت کی جانچ کیلیے کمیشن بنایا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم منصوبے پر 500 ارب روپے خرچ ہوئے، پورے ملک میں بجلی کا جال بچھایا اور قرضوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جب کہ 10 ہزار ارب کے قرضوں سے تمام ترقیاتی کام ہوئے، (ن) لیگ نے 9 ہزار ارب صوبوں کو دیا جب کہ 5 ہزار ارب سود کی ادائیگی پر دیا گیا، عمران خان فائلیں پڑھ لیتے تو رات 12 بجے تقریر نہ کرنا پڑتی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھمکی دی احتساب کروں گا، ہائی پاور کمیشن بنانا حکومت کی مرضی ہے، کمیشن کے سامنے جانے کے لیے تیار ہوں اور حقائق سامنے رکھوں گا تاہم موجودہ حکومت ہمارے منصوبے ہی مکمل کرے گی، 50 ہزار گھروں کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں، ایک کروڑ نوکریوں کے بجائے 30ہزار نوکریاں جانے کا خدشہ ہے، وزرا کے مطابق ملکی مسائل کا حل 5ہزار لوگوں کو قتل کرنا ہے۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا نیب نے گرفتار کیا تو اعزاز سمجھوں گا، عمران خان کی جیلوں سے میں نہیں گبھراتا، وزیراعظم نے تقریر کرنا تھی تو دن کی روشنی میں کرتے، وزیراعظم نیب کا گوشوارہ بھریں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا

انہوں نے کہا کہ 10 ماہ  میں عمران خان نے ایک بھی دھاندلی یا کرپشن کا ثبوت نہیں دیا، عمران خان کسی بھی وزارت میں کرپشن کی ایک مثال بتا دیں، عمران خان نوازشریف کی حکومت میں کرپشن عوام کے سامنے رکھیں۔