ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے تو دوسری جانب ایوان صدر میں پرندروں کے پنجروں کی تعمیر کے لیے 19لاکھ ،48ہزار روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی پالیسی پرعمل کرنے کا اعلان کیا تھا اور وزیر اعظم عمران خان ہر روز عوام کو یہ درس دیتے ہیں کہ قومی خزانہ خالی ہے ،اربوں روپے قرضوں پرسود کی ادائیگی کیلیے ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔
ایوان صدر سے ایک ایسی خبر باہر آئی ہے کہ سادگی پالیسی کی دھجیا ں بکھر دی ہیں ۔سی ڈی اے نے ایوان صدر میں پرندوں کے پنجروں کی تعمیرکیلیے ایک ٹینڈ ر نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق ایوان صدر میں ’مکاﺅ ‘طوطے رکھنے کے لیے پنجرہ تعمیر کرانے کے لیے کنٹریکٹر درکار ہے
ٹینڈر نوٹس کے مطابق پنجرے کی کل مالیت 19لاکھ 48ہزار ہو گی جبکہ ٹینڈر کی قیمت 1ہزاراورزر ضمانت 58ہزارروپے رکھا گیاہے۔