اس نالائق نے پوری قوم کا جینا حرام کردیا ہے۔فائل فوٹو
اس نالائق نے پوری قوم کا جینا حرام کردیا ہے۔فائل فوٹو

جب چاہیں حکومت گرا سکتے ہیں۔بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت گرانا چاہیں تو آج گراسکتے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ، آپ نے ہمیشہ حکومت میں نہیں رہنا ، اب دمادم مست قلندر ہوگا، قیادت جیل میں ہوگی اور کارکن باہر نکلیں گے تو خون ہوگا، یہ سب وزیر داخلہ کرارہے ہیں۔

فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئر مین نیب نے انٹرویو میں کہا اگر نیب حکومتی ارکان کیخلاف انکوائری کرے گا تو حکومت گرجائے گی ، ہر ادارے کو بلیک میلنگ اور دباؤکے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ یہ بزدلوں کی حکومت ہے جو جانتی ہے کہ وہ کسی وقت بھی گھر جاسکتی ہے اس لیے انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بنایا، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں مقابلہ کیا ہے، یہ کٹھ پتلی تو کوئی چیز ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر چادر اور چار دیواری کا خیال نہ رکھنے والے بزدل حکمران مسلط ہیں، یاد رکھیں آپ کے گھر میں بھی ماں، بہن بیٹی ہیں آپ نے ہمیشہ حکومت میں نہیں رہنا۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے، میرے والد اور پھپو کو جیل میں ڈال دیا گیا مجھے فرق نہیں پڑتا، ہم اب پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان اور مشرف کے پاکستان میں کوئی فرق نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے یہ کٹھ پتلی حکومت کی کیا حیثیت ہے۔

بلاول نے کہا کہ خان صاحب کی حکومت کو گرانا چاہیں تو ہم آرام سے گرا سکتے ہیں تاہم ہم ایسا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کی طرح آج کٹھ پتلی وزیراعظم نے بھی عدلیہ پر حملہ کیا ہے،  اسکرپٹ سے ہٹ کر چلنے والے ججز کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ہر ادارے کو دباؤ اور دھمکیوں سے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن سپیکر اسمبلی زرداری صاحب کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرتے، زرداری اور فریال تالپور کو بجٹ کے روزگرفتارکرایا جاتا ہے تاکہ عوام کی توجہ ان کے معاشی قتل سے ہٹ جائے،اس پکڑ دھکڑ کے پیچھے یہ اپنی معاشی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔یہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،اگر یہ دھاندلی کے ذریعے بجٹ پاس کراتے ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت ججز کے خلاف استعمال ہورہی ہے اور ججز کو سازش کے تحت ہٹایا جارہا ہے، وکلا نے واضح پیغام دیا ہے کہ جو حملہ مشرف نے کیا تھا وہی اس حکومت نے کیاہے۔