جے یو آئی کی اے پی سی 9 جولائی کو کراچی میں ہوگی ۔فائل فوٹو
جے یو آئی کی اے پی سی 9 جولائی کو کراچی میں ہوگی ۔فائل فوٹو

کٹھ پتلی حکمرانوں کو نکالناہوگا۔فضل الرحمن،بلاول ملاقات میں عزم

مولانا فضل الرحمن  اور بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ملک دشمن بجٹ پاس نہ ہونے دینے کاعزم اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکمرانوں کو نکالنا ہوگا ۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورجے یوآئی کا الگ نظریہ ہے،کٹھ پتلی حکمرانوں کو نکالناہوگا، غریب دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  میراموقف ہے حکومت مدت پوری کرے ،مولاناکہتے ہیں کہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے اے پی سی پربات چیت ہوئی، پرویزمشرف کےخلاف احتجاج میں جے یوآئی نے ساتھ دیا،کٹھ پتلیوں کے پاکستان میں جمہوریت کو نقصان ہورہاہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑاغرق کردیاہے، بلاول بھٹوکے موقف کی تائیدکرتاہوں،دھاندلی شدہ الیکشن کے موقف پر آج بھی قائم ہیں،معاشی طورپرہمیں غلام بنادیاگیاہے، تاریخ میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جون کے آخرمیں اے پی سی بلائی جائےگی، متفقہ موقف لےکرتمام سیاسی جماعتیں میدان میں آئیں گی، پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےکامطلب حکومت کاجبری بجٹ پاس کراناہے۔