ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرضہ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،حسین اصغرکو کمیشن کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جب کہ توقع ہے کہ حسین اصغر ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں گزشتہ 10 سال کے دوران سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا جو قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی بھی تحقیقات کرے گا۔
واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 10 سال کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک پر24 ہزار ارب روپے قرضہ چڑھنے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔