وزیراعظم سمیت گورنراوروفاقی وزرا ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پوری طرح آگاہ تھے۔فائل فوٹو
وزیراعظم سمیت گورنراوروفاقی وزرا ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پوری طرح آگاہ تھے۔فائل فوٹو

وزیراعظم،گورنر سندھ اور وزرا کو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت وفاقی وزرا کو انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد گھوٹکی کا دورہ کیا جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرافہمیدہ مرزا اور میاں محمد سومرو کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

وزیراعظم سمیت گورنراوروفاقی وزرا ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پوری طرح آگاہ تھے،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم، گورنر اور وزراء نے کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا 17 کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا جس کا جواب انہیں 7 روز کے اندر داخل کرانے کا کہا گیا ہے۔

ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق وزیراعظم اور دیگر کو نوٹس پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی کی شکایت پر جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر انتخابی شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے اور وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز علی محمد خان مہر کے گھر تعزیت کے لیے گئے تھے۔