پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کیخلاف ووٹ دیں گے۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے عوام دشمن اور آئی ایم ایف کے بنائے بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف پرایک روپے کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا لیکن پشاور کے کھڈوں پر نیب حرکت میں نہیں آتی، تحریک انصاف کے اٹھارہ جعلی اکاؤنٹ ہیں، اس پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم ملک کو معاشی قوت بنا رہے تھے لیکن نالائقوں نے اسے تباہ کیا۔ حکومت اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرے، بجٹ پاس نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کیخلاف ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران ابھی بھی ڈی چوک والی باتیں کرتے ہیں۔ اپوزیشن عوام کا ووٹ لے کر آئی ہے، صرف جھوٹا وزیراعظم گھر جائے گا۔ ہم نے بلیک میل کرنا ہوتا تو پارلیمنٹ میں نہ جاتے، ہم ایک ذمہ دار اپوزیشن کا رول ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران صاحب کی ہدایت پر نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ پارلیمان پر حملہ کرنے والے اب پارلیمان کو لاک ڈاؤن کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔