وزیراعظم عمران خان 19دسمبر کوملائیشیا جائیں گے۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان 19دسمبر کوملائیشیا جائیں گے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم نے قبائلی ارکان کا اہم مطالبہ تسلیم کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں کیلیے 83ارب روپے رکھے گئے ہیں،قبائلی علاقے میں چیک پوسٹیں کم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔

وزیر اعظم سے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی ، اس موقع پر قبائلی ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کو 7نکاتی مطالبات پیش کیے ، قبائلی ارکان نے وزیر اعظم سے بجٹ میں نافد فیڈر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی ارکان کو علاقوں میں چیک پوسٹیں ختم کرنے کی یقین دہاتی کرواتے ہوئے کہاہے کہ ایکسائز ڈیوٹی کے حوالے سے چیئر مین ایف بی آر سے مشاورت کریں گے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں کیلیے 83ارب روپے رکھے گئے ہیں اور پاک فوج نے بھی قبائلی علاقوں میں ترقی کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں مانگا۔