پپٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری تیار کرلی۔
پٹرولیم ڈویژن نے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو بھجوادی ہے۔ ای سی سی آئندہ اجلاس میں اس سمری پر غور کرے گی۔
دستاویز کے مطابق اگر ای سی سی نے سمری منظور کرلی تو اس کے بعد گھریلو صارفین کیلیے گیس 200 فیصد مہنگی ہوجائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں 31فیصد اضافہ ہوگا۔
سمری میں بیان کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 50 فیصد، ماہانہ 200یونٹ استعمال کرنے والوں کیلیے گیس 75فیصد اور ماہانہ 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلیے گیس 100 فیصد مہنگی ہوگی۔