یہ اسلحہ دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔فائل فوٹو
یہ اسلحہ دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔فائل فوٹو

کوہلو سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے ماوند کے علاقے لعل ونگ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ڈپٹی کمشنرعبد اللہ کھوسہ کے مطابق لیویز نے حساس ادارے کی اطلاع پر ماوند کے علاقے لعل ونگ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے اسلحے میں 2 عدد اینٹی ٹینک مائنز، 3 اینٹی ویکل مائنز، 1 اے پی ایم، 31دستی بم،ایس ایم جی راوٴنڈز اور دیگر اسلحہ شامل ہے جنہیں دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔