کھلاڑی ملک کی عزت و احترام کا خیال کریں۔وسیم خان۔فائل فوٹو
کھلاڑی ملک کی عزت و احترام کا خیال کریں۔وسیم خان۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا تاہم 5 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کردیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے دوسرے اوپنر کولن منرو کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاہین آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اورچوتھے نمبر پرآنے والے راس ٹیلر کو بھی صرف 3 رنز پر آؤٹ کردیا، شاہین کی گیند پر سرفراز نے راس ٹیلر کا زبردست کیچ لیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کی وکٹ بھی حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی بولرز کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 41 رنز بنائے تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں جیمز نیشان اور کولن گرینڈ ہوم نے ذمے دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کے سبب نیوزی لینڈ کی ٹیم 200 سے زائد اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

دونوں آل راؤنڈرز نے نہ صرف اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں بلکہ جیمز نیشان نے کیریئر کی بہترین اننگز بھی کھیلی، وہ 97 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ گرینڈ ہوم 64 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جب کہ محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔