یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے۔فائل فوٹو
یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے۔فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا کی تجویز کردہ قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی جس میں کمرشل صارفین کے لیے گیس 31فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلوصارفین کے لیے 25 فیصد، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے 50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 75فیصد، 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے 150 فیصد  اور400 یونٹ سے زائد والےگھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی، تاہم اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوائی تھی اورای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے، تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا ہے اور گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔