سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانانہیں چاہتے ، ہم حکومت کوگراناچاہتے ہیں، مجھ پر کئی کیسز ہیں، اب توایوان میں اسپیکر کی بھی نہیں چلتی ۔
پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانانہیں چاہتے ، ہم حکومت کوگراناچاہتے ہیں، مجھ پر کئی کیسز ہیں، اب توایوان میں اسپیکر کی بھی نہیں چلتی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت کونقصان نہیں پہنچاناچاہتے۔
سابق صدر نے کہا کہ میں اپنے نقصان کی بات نہیں کرتا ، ملک کانقصان نہیں ہونا چاہیے، میں توچاہتا ہوں کہ ڈالر 200روپے تک اوپر جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کامیاب رہی ہے ،جلد عوام کے لیے خوشخبری لائیں گے ،حکومت کو احساس نہیں کہ غریبوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے ؟ لوگوں کا ملکی کرنسی پر اعتبار نہیں رہا ، ڈالر بیرون ملک منتقل کیاجارہاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کی اپنی مرضی ہے ، وہ بھی ووٹ لیکر آئے ہیں اور ہم بھی ووٹ لیکر آئے ہیں، چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی بتائے گی کہ ہم میں ہم آہنگی ہے ، رہبر کمیٹی لیکر آگے چلے گی اور بہت اچھا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کوافغان صدر کو خود جاکرریسیو کرناچاہئے تھا ، باقی دوستوں کوریسیو کرنے چلے گئے یا افغان صدر کو بھی ریسیو کرتے یاکی کو بھی نہ کرتے ، افغانستان دوسب بھی ہے اور ہمسایہ بھی ، افغان صدر کوریسیو نہ کرکے گستاخی کی گئی ۔