سابق صدر آصف زرداری کو جعلی اکاونٹس کے پہلے ریفرنس میں باقاعدہ ملزم نامزدکردیاگیا، نیب بورڈ نے آصف زرداری کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہواجس میں بورڈنے جعلی اکاﺅنٹس کے پہلے کیس میں آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دےدی۔
نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پارک لین کیس میں گرفتارہیں،چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، کرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے۔