آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، دیرپا امن و استحکام یقینی بنائیں گے ۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی اور ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں افغانستان ، ایران اوربھارت سے متعلق بھی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جیو اسٹرٹیجک ، علاقائی اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معاشی صورتحال بہتر بنانے کے حکومت اقدامات سے شرکا کانفرنس کوآگا ہ کیا ۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر مستحکم انداز میں گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار امن اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا، دیر پا امن و استحکام یقینی بنائیں گے ۔ کانفرنس میں کالعد م تنظیموں کے خلاف کارروائیاں اور سکیورٹی آپریشن بھی غور کیا گیا ۔