اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو
اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

رانا ثنااللہ کیخلاف کیس عدالت میں ثابت کریں گے۔ڈی جی اے این ایف

ڈی جی اے این ایف نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم عدالت میں ثابت کریں گے کہ وہ اس میں کب سے ملوث ہیں اور یہ سب کب سے چل رہاہے ۔

ڈی جی اے این ایف نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف کا اس خطے میں سب سے زیادہ منشیات پکڑنے کا ریکارڈ ہے ، تین ہزار پر مشتمل یہ چھوٹی سی فورس ہے ، ہم نے گزشتہ سال تین سو میٹرک ٹن منشیات پکڑیں جس کی مالیت تین بلین سے زیادہ ہے جبکہ اس سال جون تک 100 میٹرک ٹن پکڑی جس کی مالیت دو بلین ڈالر سے زیادہ ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ اے این ایف کی کارکردگی کے باعث پاکستان 2001 سے 43 سٹیٹس انجوائے کر رہاہے ، افغانستان کا ہمسایہ ہوتے ہوئے بھی ،جہاں دنیا کی 85 فیصد منشیات پیدا ہوتی ہے ، پاکستان ایک منشیات سے پاک ملک ہے ، جس پر پوری قوم کو فخر کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا اور عدالت لے کر گئے ، ہماری کنوکشن 95 فیصد ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جب بھی کسی بندے کو پکڑا تو ثبوت کے ساتھ پکڑا اور کیفر کردار تک پہنچایا ۔ منشیات ایک بہت بڑا ناسور ہے جو ہمارے اسکولوں اور انسٹی ٹیوٹس میں پھیل رہاہے ، ان بچوں میں جارہاہے ، ان بچوں میں جارہاہے جنہوں نے کل بڑے ہو کر بڑے فیصلے کرنے ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ ناسور بہت سی بڑی برائیوں کو جنم دیتا ہے ، منشیات سے حاصل ہونے والی رقم ہتھیاروں اور لاقانونیت کیلیے استعمال ہوتی ہے اور ہرا س برے کام کیلیے استعمال ہوتی ہے جو کسی بھی ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے ۔

ڈی جی اے ای ایف کا کہناتھا کہ ہم عدالت میں ثابت کریں گے کہ وہ کب سے اس میں ملوث ہیں اور یہ سب کب سے چل رہاہے۔