مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب! موت برداشت کرسکتے توآئی ایم ایف سے پہلے خودکشی کرلیتے،عمران خان سے شہباز شریف جیسی عوامی خدمت نہیں ہوتی توموت یاد آ گئی،5 ہزارمیگاواٹ بجلی نہیں بنی، اورپشاور میٹرو نہیں بنا سکے توموت یاد آگئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی،بیروزگاری،کاروبار بند، صنعت بند، رکشے بند جبکہ آپ دل شہبازشریف کے خوف سے بند ہورہا ہے۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے عمران خان کے شہباز شریف سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف ، شہباز شریف ، شہبازشریف!
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب شہباز شریف جیسی عوام کی خدمت نہیں ہوتی توموت یاد آ گئی۔ عمران صاحب شہباز شریف جیسے 5 ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنتی تو موت یاد آگئی۔عمران صاحب شہباز شریف کی بنائی 5 میٹرو جیسی پشاور میٹرو نہیں بنتی تو موت یاد آگئی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، نوجوان کو بیروزگاری کی سزا، بس کریں بس کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر موت برداشت کر سکتے تو آئی ایم ایف جانے سے پہلے خود کشی کر لیتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام کے پاس روٹی نہیں، آپ کوشہباز شریف کا خوف جینے نہیں دیتا۔ کاروبار بند، صنعت بند، رکشے بند، آپ کا دل شہباز شریف کے خوف سے بند ہو رہا ہے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے آج احساس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرروز سنتا ہوں کہ شہبازشریف کہتا کہ عمران خان اتنی سزادینا جتنی برداشت کرسکتے ہو، میرا پیغام ہے کہ میں توموت بھی برداشت کرسکتا ہوں۔لیکن آپ لوگ موت برداشت نہیں کرسکتے، کیونکہ آپ لوگوں نے چوری کا پیسا لندن میں رکھا ہوا ہے ، اس پیسے کو انجوائے کرنے کا خوف بھی ہے۔