ہر وقت بندہ درست نہیں آتا، درخواست قابل سماعت نہیں لہذا مسترد کریں۔فائل فوٹو
ہر وقت بندہ درست نہیں آتا، درخواست قابل سماعت نہیں لہذا مسترد کریں۔فائل فوٹو

نواز شریف نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا ہے اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کو گھرکا کھانا نہ دیے جانے کی صورت میں جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

ٹوئٹر پرمریم نواز نے کہا کہ جعلی حکومت نے نواز شریف صاحب کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانا لے جانے والا اسٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرانہوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے بھی مدد نا ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ۔ یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نا سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔