صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

نیوزی لینڈ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے روایتی حریف  بھارت کو عالمی کپ سے نکال باہر کیا ہے، بھارت کے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین کرکٹ خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی ہار پرجشن منایا جا رہا ہے.

بھارتی ٹیم کی شکست پرجہاں ملک وبیرون ملک کروڑوں ہندوستانی مایوس ہیں تو وہیں پاکستان میں ہندوستان کی شکست کا جشن منایا جارہا ہے۔

پاکستان کے ایک صارف نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی تصویرکواس طرح سے شیئرکیا ہے۔

tweet-6

سیمی فائنل  میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین سوشل میڈیا پر مذاق اڑارہے ہیں اورمیمس شیئرکررہے ہیں۔

ان میں سے زیادہ ترہندوستانی ٹیم کوٹرول کیا جارہا ہے، پاکستانی فوج کے ترجمان آصف غفورنےٹوئٹ کرکے نیوزی لینڈ کومبارکباد دی ہے۔

ایسے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف فتح پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کی نئی محبت قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019کے سیمی فائنل میں بھارت کو 18رنز سے شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفالی کرلیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ پاکستان کی نئی محبت، نیوزی لینڈ‘‘۔فواد چوہدری کے اس ٹویٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ہے اور وہ انہیں کڑوی کسیلی سنانے میں مصروف ہیں ۔

ایک صارف نے پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کی تصویرشیئرکی ہے۔

tweet-5