فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہمیں ڈیڈلاک پیدا کرنا نہیں مسائل طریقے سے حل کرنے ہیں،اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔
میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کے معاملے پر مسائل بہت گہرے ہیں، آگے کوئی پس پردہ کوئی اور ہے، ہم سب معاملات سمجھتے ہیں۔سیّد شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کی کوئی بھی انڈسٹری بند نہیں۔
تاجر کہتے ہیں شناختی کارڈ کی شرط ختم کردیں تو باقی سب مان لیں گے۔چیئرمین ایف بی آرنے کہا کہ مینوفیکچررزکی درآمدی خام مال پرایگزیمپشن سرٹیفکیٹ کاخودکارنظام کامنصوبہ بنالیا،متعلقہ کمشنر7دن میں سرٹیفکیٹ کافیصلہ نہیں کرپاتاتوپبلک لمیٹڈ کمپنی کوخودکارنظام سرٹیفکیٹ جاری کردے گا۔
اسی طرح پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو یہ نظام 10 دن میں سرٹیفکیٹ جاری کرے گا،یہی نظام باقی افراد کو 15 دن میں سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔