جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے بعد پاکستان میں ناصر جنجوعہ نامی کاروباری شخصیت زیر بحث ہے جن کا نواز شریف کے ساتھ انتہائی قریبی تعلق ہے۔
ناصر جنجوعہ نے 23 مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کے ساتھ 45 منٹ کی ملاقات کی اوراس دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کمرے کے باہر روزے کی حالت میں انتظار کرنا پڑا تھا۔
پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبرنے بتایا کہ ناصرجنجوعہ مڈ جیک کمپنی کے مالک ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیس بک پرمڈ جیک کمپنی کے سی ای او ناصر جنجوعہ کا ایک پیج موجود ہے جس پر ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔
ناصرجنجوعہ کی مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ بھی تصاویرفیس بک پرموجود ہیں۔سابق چئیرمین نیب قمر زمان بھی ناصر جنجوعہ کے ساتھ تصاویرمیں دیکھے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ تعمیراتی کاروبار سے وابستہ ہیں اور نواز شریف کے قریبی دوست ہیں۔
اسلام آباد کے رہائشی ناصر جنجوعہ احتساب عدالت میں پیشیوں کے دوران سابق وزیراعظم کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں،احتساب عدالت پیشی کے بعد نواز شریف کئی بار ناصر جنجوعہ کے گھر گئے۔