ملزمان نے ملیر کی 1729ایکٹر زمین کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی، احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ سنادیا
ملزمان نے ملیر کی 1729ایکٹر زمین کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی، احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ سنادیا

ججز کیخلاف ریفرنس۔سپریم جوڈیشل کونسل کا تیسرا اجلاس ختم

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کی سماعت اختتام پذیر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے جواب کا جواب الجواب کونسل کے اجلاس میں جمع کرا دیا، کونسل اٹارنی جنرل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کرے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے تیسرے اجلاس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کی سماعت کی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائز پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا تھا۔

ریفرنس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اُن کی بیرون ملک جائیدادوں کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔