سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

شہبازشریف کا ڈیلی میل اورعمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر چھاپی گئی لہٰذا ان دونوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کو ابھی میری جانب سے کیے گئے 3 ہتک عزت کے دعوؤں کا جواب بھی دینا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے صوبہ پنجاب کے لیے برطانیہ نے 50 کروڑ پاؤنڈز کی امداد دی، امداد کے لاکھوں پاؤنڈز برطانیہ منتقل کیے گئے جب کہ شہباز شریف نے کچھ رقم ڈی ایف آئی ڈی کے پروگرام سے چرائی۔