وزیراعظم عمران خان نے ریکوڈک کیس میں عالمی بینک کے ٹریبونل کی جانب سے پاکستان پرعائد جرمانے کی چھان بین کے لیے کمیشن بنانے کی ہدایت کر دی۔
گزشتہ روز عالمی بینک کے بین الاقوامی مرکز برائے سرمایہ کاری تنازعات نے ریکوڈک کیس میں پاکستان پر تقریباً 6 ارب ڈالر جرمانہ کیا تھا۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے ریکوڈک کیس کے ناخوشگوار انجام کی چھان بین کے لیے کمیشن بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
اٹارنی جنرل آفس کے مطابق کمیشن ناکامی کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین کرے گا اور حکومت پاکستان سمجھوتے کے لیے ٹیتھیان کاپر کمپنی کے سی ای او کے بیان کو خوش آمدید کہتی ہے، حکومت پاکستان کمپنی سے باہمی فائدے کے لیے بات چیت پر تیار ہے۔