فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کا کہنا ہے کہ 2018 کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019 تک توسیع کی گئی ہے۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشکلات سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق ان افراد کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازم ہے جو 500 گز سے زائد رقبے پرمحیط مکان یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی کے مالک ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق گیس اور بجلی کے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے ٹیکس دہندگان کی فعال فہرست کا حصہ بننا ناگزیر ہے۔