جاں بحق اور لاپتہ افراد میں پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔
جاں بحق اور لاپتہ افراد میں پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔

52 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔پاک فوج

آزاد کشمیر میں آنے والی سیلاب کے متاثرین کو پاک فوج کی جانب سے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وادی نیلم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوجی دستوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، فوجی دستے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو کا کام مکمل کر رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے ریلیف کیمپ بھی قائم کردیے گئے ہیں ، 52 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور ڈوب جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ متاثرین کو خوراک، راشن اور طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ مظفر آباد کی وادی نیلم میں آنے والے سیلاب کے باعث 23 افراد جاں بحق اور 17 لاپتہ ہوگئے تھے۔ جاں بحق اور لاپتہ افراد میں پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔