انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ملاقات کرکے اپنااستعفیٰ پیش کیا ۔فائل فوٹو
انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ملاقات کرکے اپنااستعفیٰ پیش کیا ۔فائل فوٹو

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے استعفیٰ دے دیا

بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر اور فرانسیسی سیاستدان کرسٹین لیگارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کرسٹین لیگارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے ملاقات کرکے اپنااستعفیٰ پیش کیا جو منظور کرلیا گیا، آئی ایم ایف بورڈ نےبھی  کرسٹن لیگارڈ کا استعفی منظور کرنےکے بارے میں اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی ایم ڈی کرسٹین لیگارڈ کا استعفیٰ 12ستمبر2019 سے موثر ہوگا جب کہ آئی ایم ایف کے نئے ایم ڈی کی تقرری تک عبوری مدت کے دوران مسٹر ڈیوڈ لپٹن آئی ایم ایف کے قائمقام ایم ڈی کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

اعلامیہ میں میں بطور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹین لیگارڈ کی خدمات کو سراہا گیا ہے،کرسٹن لیگارڈ نے ادارے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی ادارے کیلیے خدمات و کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹن لیگارڈ کی رہنمائی میں آئی ایم ایف نے اپنے ممبر ممالک کو عالمی مالیاتی چیلنجز اور اسکے بعد کے اثرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور کامیابی کے ساتھ معاونت فراہم کی ہیں، کرسٹن لیگارڈ غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں، آئی ایم بورڈ ان کی جدت پسندی و ویڑنری قیادت کا معترف ہے۔

واضح رہے کہ کرسٹن لیگارڈ کو یورپی کونسل نے یورپین سنٹرل بینک کا سربراہ نامزد کیا ہے۔