انورمنصورنے سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا۔فائل فوٹو
انورمنصورنے سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا۔فائل فوٹو

کلبھوشن کیس میں پاکستان کی واضح فتح ہوئی۔اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی واضح فتح ہوئی ہے۔

کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے کے بعد عالمی عدالت انصاف کی عمارت کے باہر پاکستان اور بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس اور دہشتگرد ہے، اس  کی رہائی مسترد ہونا پاکستان کی واضح جیت ہے، عالمی عدالت نے واضح کردیا ہے کہ کلبھوشن رہا نہیں ہوگا۔

جب اٹارنی جنرل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو بھارتی صحافیوں نے نان پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوال کرنے کے بجائے ان پر تنقید کرنا شروع کردی جس پر انور منصور نے کہا ’ اگر آپ لوگ میری بات سننا ہی نہیں چاہتے تو میں یہاں سے چلا جاتا ہوں۔‘

اٹارنی جنرل انور منصور نے بتایا کہ عالمی عدالت نے کہا ہے کہ کیس پر نظر ثانی ہوگی، جب انہوں نے فیصلے میں کہا ہے کہ کلبھوشن کا معاملہ پاکستان کی کورٹ آف لا دیکھے گی تو ہمیں کورٹ آف لا کے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔